اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی نظام فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ

News Desk

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں  کے پی اور اسلام آباد میں بھی بلدیاتی نظام تبدیل کرنیکا فیصلہ

نئی حکومت نے پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بابر اعوان کے مطابق شہروں میں میئر کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کابینہ کی منظوری کے بعد پرانا نظام وقت سے پہلے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان اور سندھ حکومتوں کو بھی قائل کریں گے، اسلام آباد میں بھی صوبائی اسمبلی بنانے کا معاملہ زیر غور ہے، پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز پر بلدیاتی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، خیبر پختونخوا طرز پر بلدیاتی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے لاہور میں ڈیرے، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے سامنے آگئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 100 دن کے اندر صحت اور تعلیم میں تبدیلی کا پلان واضح کر دیں گے۔ عمران خان نے سبسڈی پر چلنے والے منصوبوں کےفوری آڈٹ کروانے اور پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کسی بھی سرکاری افسر کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی نہ کرنے اور پنجاب پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اراکین کو اپنے محکمے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ آپ کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں کیلئے ٹرینڈ سیٹر ہونی چاہیے۔ پنجاب میں بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے، کابینہ اراکین کی پہلی ترجیح بدعنوانی کا سدباب ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *