ایشیا کپ 2018 چمپئن بننے کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

News Desk

ایشیا کپ 2018 چمپئن بننے کے لئے مضبوط پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا آفریدی کو بھی  موقع مل گیا۔

ایشیا کپ 15 ستمبرسے شروع رہا ہے، اس کے لئے پاکستانی ٹیم کا آج اعلان کردیا گیا ہے، جس میں  6 تیز گیند بازوں کو شامل کیا ہے۔ ایشیا کپ کا چمپئن بننے کے لئے پاکستان نے بے حد مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں محمد عامر، جنید خان، فہیم اشرف، حسن علی جیسے تیز باز ہیں۔ ساتھ ہی انڈر 19 میں زبردست گیند بازی کامظاہرہ کرنے والے شاہد شاہ آفریدی کو بھی پاکستانی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں اب ایک نئے آفریدی کو جگہ دی گئی ہے، اس لئے ان پر پرانے اسٹارشاہد آفریدی کی طرح بہترین کارکردگی کرنے کا دباو ہوگا۔

بلے بازوں کی بات کریں تو ٹیم میں فخر زماں جیسا جارح سلامی بلے باز ہے۔ زماں نے حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔ ان کے علاوہ امام الحق، بابر اعظم بھی ٹیم میں ہیں۔ ساتھ ہی شعیب ملک جیسا آل راونڈر پاکستانی ٹیم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ اسپنروں کی بات کریں تو ٹیم میں شاداب خان اورمحمد نواز اپنا جادو دکھا سکتے ہیں۔ یویوٹسٹ میں ناکام ہونے والے عماد وسیم کو ایشیا کپ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ  15 ستمبر سے 28 ستمبر کے درمیان دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔ ہندوستان 19 ستمبر کو اپنا دوسرا میچ اپنے حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اترنے کے لئے پہلے سے ہی تیار ہیں۔ دونوں کے درمیان ایک بار پھرسخت مقابلہ دیکھنے کوملے گا۔

فخرزماں، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، جنید خان، عثمان شین واری اور شاہین شاہ آفریدی کو پاکستانی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

ایشیا کپ ایک روزہ بین الاقوامی (او ڈی آئے) کرکٹ کا طے شدہ ٹورنامنٹ ہے جو ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر 2018ء تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں جبکہ چھٹی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ سے منتخب ہوگی۔ چھ ٹیموں کا یہ کوالیفائنگ راؤنڈ ملائشیا میں 29 اگست سے 6 ستمبر 2018ء تک کھیلا جائے گا۔یہ ایشیا کپ کا 14واں ایڈیشن ہے اور تیسری بار متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، اس سے قبل 1984ء اور 1995ء کے ٹورنامنٹ یہاں منعقد ہوئے۔ بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *