خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا



News Desk

نئے ہجری سال کے آغاز پر غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوئی، خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔

مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور مشیر خادم حرمین شریفین خانہ کعبہ کو غسل دیا، خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ اس دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبوؤں میں تر سفید کپڑے سے جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا گیا۔

خانہ کعبہ کو ہرسال دو بار، حج کے بعد محرم الحرام اور رمضان المبارک سے پہلے شعبان المعظم کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے سے قبل گورنر خانہ کعبہ نے طواف کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا، اس کے بعد انہیں خانہ کعبہ کی چابی پیش کی گئی، خانہ کعبہ میں داخل ہوکر شہزادہ خالد الفیصل دورکعت نوافل ادا کی ۔

گذشتہ روز حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا تھا۔

یاد رہے 20 اگست کو حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب میں پُرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کیا گیا تھا۔

غلاف کعبہ خالص ریشم سے تیار کیا گیا، جس میں 670 کلو ریشم استعمال ہوا ہے اور اس کی تیاری میں 20 لاکھ ریال لاگت آئی، نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش تھے۔

نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو چاندی استعمال ہوا تھا اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *