گوگل 20 سال کا ہو گیا

News Desk

دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل آج اپنی بیس ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے۔ دور جدید میں انسان کسی بھی چیز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل کا محتاج ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل کو دو دہائیوں سے بے شمار صارفین استعمال کر رہے ہیں۔
گوگل کو آفیشل طور پر چار ستمبر انیس سو اٹھانوے کو متعارف کیا گیا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے اس کی سالگرہ ہر سال ستائیس ستمبر کو منائی جاتی ہے۔ آج گوگل نے پنے ڈوڈل کو اینیمیٹد ویڈیو میں تبدیل کیا ہے، جس
میں انگریزی حروف کے غبارے بنائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گوگل کا آغاز اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگی برن نے کیا تھا، جن کا مقصد ایک ایسا سسٹم تیار کرنا تھا جس سے لوگوں کو باآسانی ہر چیز کی معلومات حاصل ہوسکیں۔گزشتہ روز گوگل کا ڈوڈل اینیمیٹد ویڈیو میں تبدیل کیا گیا ہے، جس میں انگریزی حروف کے غبارے بنائے گئے ہیں۔خصوصی اینیمیٹڈ ڈوڈل ویڈیو 1منٹ 37سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں منفرد زبانوں میں وہ سب دکھایا گیا ہے، جسے صارفین سرچ کرتے ہیں، جیسے کھیلوں کی معلومات، تصاویر، کھانے پینے کی اشیا کی معلومات اور جفز وغیرہ۔اینیمیٹڈ ویڈیو کے آخر میں گوگل نے مختلف زبانوں میں صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گوگل کا آغاز اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگی برن نے کیا تھا، جن کا مقصد ایک ایسا سسٹم تیار کرنا تھا جس سے لوگوں کو باآسانی ہر چیز کی معلومات حاصل ہوسکیں۔
گوگل کمپنی کی جانب سے ہر برس یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ بہتر سروس فراہم کریں اور یہی وجہ ہے کہ گوگل میں گاہے بگاہے متعدد فیچرز بھی شامل ہوتے رہتے ہیں۔گوگل اس وقت 150 زائد سے زیادہ زبانوں اور 190 سے بھی زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *