زینب قتل کیس: مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائیگی

News Desk

زینب قتل کیس کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی، عمران کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معصوم زینب کے قاتل مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے۔ مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ پراسکیوٹر عبدالروف وٹو نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے روبرو دلائل دیئے، مجرم کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عدالت نے کائنات بتول کیس میں مجرم کو 3 بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے 7 روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ اس دوران استغاثہ کی جانب سے 50 سے زائد گواہان کی لسٹ پیش کی گئی اور 30 سے زائد گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تاہم استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فرانزک سائنس پر مبنی شواہد 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *