نواز شریف کو میری اور نہ مجھے ان کی ضرورت ہے ، آصف علی زرداری

News Desk

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ۔لاہور آمد کے بعد آصف زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک گروپ کو سپورٹ کرنے پر کارروائی شروع ہو گئی ہے، ٹریڈنگ اکاؤنٹ کوجعلی کہا جا رہا ہے، الیکشن سے اب تک مجھ پر حملہ کیا جا رہا ہے، پہلے بھی گرفتار ہوتا رہا ہوں کوئی نئی بات نہیں، سمجھ آ رہا ہے کہ یہ 18 ویں ترمیم ختم کرانا چاہتے ہیں۔

احکومت کو مسئلہ مجھ سے ہے اور پکڑ میرے دوستوں کو رہے ہیں، ایک دوست کو فون کرنے پر اس کو بھی اٹھا لیا گیا، ہمیشہ میرے دوستوں کو پکڑا جاتا ہے مگر سندھ کی حکومت ہم سے نہ چھین سکے، سندھ میں ایک گروپ پر قیامت ڈھا دی گئی، اگر عوام سے بوجھ کم ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں میری گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہوگی، ڈیل کے لیے دبئی کے علاوہ کوئی اور اچھی سی جگہ بتائیں، سعودی عرب سے ذوالفقار علی بھٹو کی بھی دوستی تھی، سعودی عرب نے ہماری اور ہم نے ان کی مدد کی ہے، بھٹو نے شاہ فیصل سے دوستی رکھی تھی، چین سے ہماری دوستی تھی اور ہے۔

۔انہوں مزید کہا کہ  مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلانا چاہتے ہیں، جس کی حامی میں نے بھرلی ہے، حکومت کو گرانے میں دلچسپی نہیں، جو لوگ آمریت کے دور کی ایکٹنگ کر رہے ہیں وہ برے اداکار ہیں۔مجھے سب سمجھ آ رہا ہے کہ حکومت 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے میں بہت سنجیدہ نظر آ رہی ہے نواز شریف کو میری اور نہ مجھے ان کی ضرورت ہے، نواز شریف کسی کی سنتے نہیں اور یہ والے سمجھتے نہیں، پہلے نواز شریف لاڈلہ تھا اب عمران خان لاڈلہ ہے، میں نے کبھی لاڈلہ بننے کی کوشش نہیں کی۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہے، یہ آپ کا کام نہیں اسے پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور میں میں پانچ سال جیل میں تھا، مشرف سے این آر او نہیں مانگا اب کیوں مانگوں گا۔سعودی پیکج پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے 12 ارب ڈالر کا پیکج ملنا خوش آئند ہے سعودی عرب ہمارا مشکل وقت کا ساتھی ہے اور ہم نے بھی ہر کڑے وقت میں سعودی عرب کو سپورٹ کیا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے بھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھنے کی بات کی اور ہر انسان نے بھٹو کی سوچ کو سمجھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *