فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کا ایک اور بیٹا شہید ‎

News Desk

فرض کی ادائیگی کے دوران دھرتی کے ایک اور بیٹے کیپٹن ضرغام فرید مہمند ایجنسی میں شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہند گھاٹ، ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔

خیال رہے اب تک اس دھرتی پر لاکھوں نوجوان قربان ہو چکے ہیں۔ جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر صرف اور صرف اس ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کی ہے۔

پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔اور اب ایک اور جوان اس دھرتی پر قربان ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *