دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی : شہریار آفریدی



News Desk

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واضح کیا ہے کہ تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران  املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں میں سے کچھ کو گرفتارکیا گیا ہیں۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں مزید  گرفتاریاں ہوں گی ۔کسی بھی ملک یا قوم کیلئے نیشنل سیکیورٹی انتہائی اہم ہے، جب ہم ایوان میں بیٹھ کر پالیسی نہیں بنائیں گے تو ایسے حالات آتے ہیں ۔جب تکپاکستانیوں کی لاشیں نہ گریں ذاکرات کامیاب ہوتے ہی نہیں، موجودہ حکومت نے حال ہی میں ایک دھرنے کو بغیرخون خرابے ختم کیا، احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے  پہلی بار جب گستانہ مواد کا معاملہ آیا تو حکومت کے کردار کو دھرنے والوں نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ کے معاملے پر عوام کو حقائق کا علم نہیں۔احتجاج کےنام پر جنہوں نے بھی جلاؤگھیراؤ کیا قانون انہیں نہیں چھوڑےگا، جوملک کی جگ ہنسائی کاسبب بنےگا،نئے پاکستان میں اسے نشان عبرت بنائیں گے۔عوام کےجان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، شرپسند عناصر کیخلاف حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نئے پاکستان میں کسی کے خون کے بدلے مذاکرات نہیں ہونگے۔ توڑ پھوڑ والوں کی فوٹیج لبیک والوں کو دکھائی ، انہوں نے کہا یہ ہمارے کارکنان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک سے ایک اور میٹنگ رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *