نواز شریف اور مریم نواز کا رہائی کے بعد میڈیا سےگریز کیا کسی ڈیل کا نتجہ ہے؟‎



News Desk

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت حکومت میں انڈر 40 ٹیم کھیل رہی ہے دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے کیا نہیں کرتی، حکومت کی جو شروعات ہے وہ جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ ابھی تک اپوزیشن موڈ میں ہیں، انہیں کہا ہےکہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں ہم اپوزیشن ہیں، آپ حکومت کی طرح بات کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی کسی ڈیل کے ذریعے آئے تھے اور یہ بھی ایسے ہی آئے ہیں لیکن امریکا میں بھی ایسا ہوتا ہے آج تک ہیلری کتابیں لکھ رہی ہیں، جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، یہ جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی جمہوریت بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت نے کام کیا ہے، لوگوں کی زمینوں کے پیسے دیئے ہیں، بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی بنائی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب گیس اور پیٹرول پر قیمت بڑھائیں گے تو ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے۔
آصف زرداری نے اپنے ساتھ بیٹھے پی پی رہنما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ منظور وسان کا خواب کہتا ہے یہ حکومت اپنا وقت پورا نہیں کرےگی۔
نیب کی کارروائیوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں کوئی بیوروکریٹ کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا نواز شریف اور مریم نواز کا رہائی کے بعد میڈیا سےگریز کیا کسی ڈیل کا نتجہ ہے؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں، کبھی حالات گرم بھی کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے بھی۔

سابق صدر نے کہا کہ کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب نیٹ پر موجود ہے لیکن حکومت نے ان کے ساتھ این آر او کرلیا اور جو غریب لوگ ٹی وی پر نظر آئیں گے انہیں پکڑیں گے، جنہوں نے الزام لگائے ان کے ساتھ این آر او کرلیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیئے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں سمجھتا حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے اپنی مارکیٹیں مضبوط کرنی چاہئیں۔گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے اگلی حکومت پیپلز پارٹی کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھی عوام نے 2018ء میں بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر محبت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *