علامہ اقبال نے برسوں پہلے اُن مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج بھی سامنا ہے‎



News Desk

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرقہ واریت، انتہا پسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔علامہ اقبال نے برسوں پہلے اُن مسائل کی پیش گوئی کی جن کا ہمیں آج بھی سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا یوم اقبال کے موقع پر کہنا تھا کہ فرقہ واریت اور نظریاتی انتہا جیسے معاملات پر اقبال ؒ کی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے  علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو راستہ دکھایا، برصغیر کے مسلمان غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھوچکے تھے، علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا علامہ اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی، فرقہ واریت، انتہا پسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، یوم اقبال پرتعطیل کی بجائے حکومتی سطح پر خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے۔

وزیراعظم کے مطابق شاہین کے تصور اور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اس کا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست کے طورپر اقوام عالم میں روشناس کرائیں۔

انہوں نے یوم اقبال پر اسکولوں ، کالجز اور تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کرنے پر بھی زور دیا تاکہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی سوچ سے روشناس کرایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *