میانوالی میں ہیکرز نے بینک صارفین سے 14 لاکھ روپے ہتھیا لیے



News Desk

میانوالی کے علاقہ کالاباغ کے نواحی گاوں خدوزئی میں بینک ہیکرز نے ریٹائرڈ فوجی کے اکاونٹ سے 11 لاکھ روپے نکال لیے ۔تفصیلات کے خدوزئی کے رہائشی سابقہ فوجی حافظ گل محمد کو لوکل موبائل نمبر سے کال آئی کہ میں  ملک میں بینک فراڈ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے بینک اکاونٹ کی تصدیق کرنی ہے ۔اور کہا کہ اب آپکو بینک کے نمبر سے کال آئے گی اسے تمام تفصیلات بتا دیں ۔ہیکرز نے گل محمد کو اس کے اکاونٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کیں جس پر اس نے انہیں بینک کا پن کوڈ بتا دیا ۔

اگلے روز شک پڑنے پر جب وہ بینک گیا اور مینجر سے معلومات کی تو اس کے اکاونٹ سے 11 لاکھ روپے غائب تھے ۔ جب کہ اسی طرح کا دوسرا واقعہ کالاباغ کے ہی نواحی علاقہ کچھ تندر خیل میں پیش آیا جہاں ایک سابقہ فوجی اہلکار اول منیر کو کال آئی کہ میں پاک فوج کا کیپٹن مصطفیٰ بات کر رہا ہوں آپ کے اکانٹ کی ویری فکیشن کرنی ہے آپ کو ابھی بینک کے نمبر سے کال آئے گی آپ انہیں تفصیلات دے دیں ۔ بینک کے UANنمبر سے کال آنے پر اول منیر نے انہیں تمام تفصیلات فراہم کر دیں اور کچھ دیر بعد اس کے موبائل نمبر پر بینک سے پیسے نکلوانے کا پیغام موصول ہوا اگلے روز جب وہ بینک پہنچا تو اس کے اکاونٹ سے بھی 2لاکھ 81 ہزار روپے غائب ہو چکے تھے ۔دونوں صارفین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور انہیں ان کے پیسے واپس دلائے جائیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *