پاکستان اور یو اے ای کا تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

News Desk

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان سے ملاقات کی ۔صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدارتی محل پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق تاریخی شراکت داری کوفروغ دینے کے لیےفوری اقدامات کرنے پراتفاق رائے کے ساتھ طے کیا گیا کہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزیدمضبوط بنائے جائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان یواےای کے اعلیٰ سطح اقتصادی وفد کےدورہ پاکستان کےنتائج پراطمینان کااظہارہوا اور تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی ترقی کے لیےلائحہ عمل طے کرنے پراتفاق کیا گیا۔علامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان مشترکہ وزرائےخارجہ کا کمیشن قائم کیا جائے گا، جس کا اجلاس آئندہ برس فروری میں دبئی میں ہی منعقد ہوگا، یہ بھی طے کیا گیا کہ کمیشن کی مشترکہ صدارت پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے وزرائے خارجہ ہی کریں گے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے  ہرقسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کرکام کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں یو اے ای کے بانی کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان پاکستان کےسچےدوست تھے۔وزیراعظم نے رواداری و سیاحت کےفروغ، اقتصادی ترقی میں ملنے والی کامیابیوں اور گڈ گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔انہوں نے پولیو کے خاتمے میں یو اے ای کے تعاون کو بھی سراہا اوراقتصادی و سماجی ترقی کے لیے قیادت کے عزم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان نے ماضی قریب میں بھی پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے دوست ممالک کے دورے کیے ہیں اوراس دوران پاکستان نے معاشی مشکلات سے متعلق دوست ممالک کو آگاہ بھی کیا ہے۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

۔وزیراعظم عمران خان نے ماضی قریب میں بھی پاکستان کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے دوست ممالک کے دورے کیے ہیں اوراس دوران پاکستان نے معاشی مشکلات سے متعلق دوست ممالک کو آگاہ بھی کیا ہے۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *