ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

News Desk

ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔انہوں نے کیرئیر کا آعاز ریڈیو پاکستان سے بطور نیوز کاسٹر کیا۔فہمیدہ ریاض 1946ء کو بھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئیں۔فہمیدہ ریاض کو اردو، سندھی سندھی اور فارسی زبان پر عبور حاصل تھا۔ان کا شعری مجموعہ پتھر کی زبان 1967 میں شائع ہوا۔اور ان کا دوسرا مجموعہ ’بدن دریدہ‘ 1973ء میں ان کی شادی کے بعد انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جب کہ تیسرا مجموعہ ’کلام دھوپ‘ تھا۔

فہمیدہ ریاض گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں۔فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں اور طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو”فنون“میں چھپی۔فہمیدہ ریاض نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں۔فہمیدہ ریاض جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھارت چلی گئیں اور ضیاءالحق کے انتقال کے بعد پاکستان واپس آئیں۔

فہمیدہ ریاض کی محبوب صنف سخن نظم تھی، وہ اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کیلئے معروف تھیں۔اقتدار ختم ہونے کے بعد وطن واپس آئیں،سماج سے بغاوت اور ظلم کے خلاف جدوجہد ان کے مزاج کا حصہ رہے جس کی بنا پر صدر جنرل ضیا الحق کے دور میں ان پر ایک درجن سے زائد مقدمات  بنائے گئے تھے، فہمیدہ ریاض نےجمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی،ممتاز شاعرہ نیشنل بک کونسل اسلام آباد کی سربراہ بھی رہی۔

آدمی کی زندگی، بہ خانہ آب و گل، کھلے دریچے سے، پتھر کی زبان، سب لعل وگہر، آدمی کی زندگی، بدن دریدہ اور خطِ مرکوز ان کی اہم تصانیف ہیں۔فہمیدہ ریاض نےجمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی وہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں ہیں جبکہ اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کے لیے معروف تھیں۔

فہمیدہ ریاض کی شاعری میں عورتوں کے حقوق اور ان کے مصائب کا تذکرہ ہے یہاں تک کہ انہوں نے عورت سے وابستہ جنسی رحجانات پر بھی لکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایک ایسی شاعرہ کے طور پر مشہور ہوئیں جو جدید عہد میں مرد اور زن کی برابری کی شدید خواہاں ہیں۔23

مارچ 2010 کو صدرِ پاکستان نے فہمیدہ ریاض کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز عطا کیا۔ اس کے علاوہ حکومتِ سندھ نے شیخ ایاز ایوارڈ اور ادب میں مزاحمت کے اعتراف کے طور پر انہیں ہیمے ہیلمن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *