بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کا کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار



News Desk

28 نومبر کو ہونے والی کرتار پور بارڈر کی تقریب میں جہاں بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے معذرت کر لی ہے وہیں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن(ر) امریندر سنگھ نے بھی تقریب میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔اپنے جواب میں وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ امریندر سنگھ نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ ریاست پنجاب میں دہشت گردی اور سرحد پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے باعث نہیں آ سکتا ہوں۔ جوابی خط میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ سکھ برادری کے لیے یہ اقدام قابل ستائش ہے مگر ساتھ ہی عذرلنگ تراشا ہے کہ میں تقریب کا حصہ نہیں بن سکتا ہوں۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب نے  کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر روزانہ بھارتی فوجی مارے جارہے ہیں اور یا زخمی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دروغ گوئی کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ امن کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی کا سلسلہ تھما تو گردوارہ کرتارپور صاحب پر حاضری دوں گا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دعوت نامے پران کا  شکریہ ادا کرتا  ہوں، امید ہے پاکستانی وزیراعظم دونوں ملکوں کو امن کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان دونوں ممالک کو امن کے راستے پر گامزن کریں گے۔پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی ہم منصب بھارتی وزیرخارجہ کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مگرانہوں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کا ’بہانہ‘ بنا کر شرکت سے معذرت کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *