حکمراںوں نے ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سرشرم سے جھکا دیا‎



News Desk

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی 100روزہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100دن محض سوجھوٹوں کی داستان ہے. 100دن میں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی. جبکہ وزیر اعظم کا اونٹ پر بیٹھ کرسعودی عرب جانے کا معجزہ بھی ہوا ہے.ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا ڈیٹا گوگل پر منتقل کیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی حکومت کے ابتدائی 100دن پر پورے ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت نے اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ن لیگ کے پراجیکٹس اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔ 100 دن کا تہلکہ خیز اور تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن عیاں ہونے لگا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سو دن میں حکمراںوں نے ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا اور وزیراعظم قرض کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہ دے سکے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ، جھوٹ اور تماشوں کی کارکردگی برقرار رہی   ‎100 دن عوام سائیکل کی سواری کرنے والے وزیراعظم کو تلاش کرتی رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات کے ذریعے 100 دن کی کارکردگی کا تماشہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. 100 دن میں بنی گالہ میں وزیراعظم عمران صاحب کا سرکاری زمین پر قبضہ برقرار رہا۔

انہوں نے کہا کہ 100 دن میں بولا گیا ہر لفظ جھوٹ اور ہر وعدہ تکمیل سے کوسوں دور ہے ‎حکومت کے 100 دن کی کارکردگی مایوس کُن رہی اور ‎امید کے 100 دن نا امیدی کی داستان بن گئے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردرعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم اورنگزیب بتائیں کیا ن لیگ کی حکومت میں عوام کے لیے مرغ مسّلم ملتا تھا یا دودھ اور شہد کی نہریں بہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 100 دن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کے 50 ہزار دنوں سے بھی بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو خوشحالی کفایت شعاری اور گڈ گورنس کی درست سمت نظر آرہی ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنے ابتدائی سو روز پورے کرلیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *