عمران خان کا بطور وزیر اعظم شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ

News Desk

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے.عمران خان کا بطور وزیر اعظم شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے.
وزیر دفاع پرویز خٹک.گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی ہمراہ ہیں. وزیراعظم اور آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشتگردی۔ بحالی آپریشن. بے گھر عارضی افراد کی بحالی اور شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کریں گے، وزیراعظم قبائلی جرگہ سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کی سیکیورٹی صورت حال۔آپریشن۔سماجی اور اقتصادی منصوبوں۔ٹی ڈی پیز بحالی کے امور پربریفنگ دی گئی 
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں 2 یونیورسٹیز،ہسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے. 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں فاٹا انضمام۔ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی تھی.
وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام نے بے شمار مشکلات برداشت کی ہیں۔قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *