وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس‎



News Desk

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں معیشت کی بحالی اور غریب طبقے کے سماجی تحفظ کیلئے سفارشات کی منظوری دی گئی۔ حکومت کے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نےمعیشت کی بحالی کیلئے درمیانی مدت کی پالیسی سفارشات منظور کر لیں۔ غریب طبقے کیلئے سماجی تحفظ کے فریم ورک کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

اجلاس میں عمران خان کو ٹیکس اصلاحات، معیشت کی بحالی اور روزگار کےمواقع پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرا عظم نے معیشت کی بحالی کیلئے درمیانی مدت کی پالیسی سفارشات منظور کر لیں غریب طبقے کیلئے سماجی تحفظ کے فریم ورک کی منظوری بھی دیدی گئی۔

فریم ورک کے ذریعے غریب اورکمزورطبقات کو ان ایشوز سے محفوظ بنانے کو یقینی بنایا جائیگا جو ان طبقات کو متاثر کررہے ہیں۔جامع سماجی تحفظ کے فریم ورک کا مقصد غربت، صحت، سٹنٹڈ گروتھ، تعلیم کے چیلنجوں پرقابوپانے اورنوجوانوں کواپنی حقیقی استعداد کارسے روشناس کرانا ہے تاکہ یہ نوجوان اپنی استعدادکارکو بروئےکار لاتے ہوئے اپنے آپ اور خاندان کو نسلوں سے پھنسے ہوئے غربت کی جال سے باہر نکالنے کے قابل ہوسکے۔وزیر اعظم نے سماجی تحفظ کے فریم ورک کی منظوری گزشتہ روز اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
فریم ورک کے تحت غربت کے خاتمے، تعلیم و صحت اور غذائی قلت پرقابو پانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے۔ اجلاس میں 100 روزہ پلان میں اب تک معیشت کی بحالی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *