ڈیم فنڈ قوم کی امانت ہے ، محفوظ ہاتھوں میں دے کر جاوں گا چیف جسٹس

News Desk

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے بحران اور مسلسل پانی کی سطح نیچے جانے پر نئے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ کا اعلان کیا ہے ۔ڈیم فنڈ پاکستانی قوم کی امانت ہے میں جب نوکری سے سبکدوش ہو کے جاوں گا تو ڈیم فنڈ کا پیسہ محفوظ ہاتھوں میں دے کر جاوں گا ۔پاکستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دیا ۔اس کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانی دی ۔لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہئیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اوور سیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو پاکستان پر مشکل وقت آنے پر دل کھول کر مدد کرتے ہیں اور بہت تعاون کرتے ہیں میں جب پاکستان سے ڈیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے نکلا تو مجھے اتنی امید نہیں تھی کہ آپ تعاون کریں گے مگر مجھے آپ کا جوز اور جذبہ دیکھ یہ محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو ۔پہلے ملک میں دل کے مریض کو ایک اسٹنٹ 4 لاکھ میں ڈالا جاتا تھا،  ہم نے اسٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ مقرر کرائی۔ ایک مہینے میں دل کےسوراخ والے بچے کا آپریشن ممکن کرایا، جگرکی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرکوبرمنگھم سے پاکستان بلوایا۔ تھرمیں پانی کے منصوبے، پری پیڈ کالنگ کارڈز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی معطلی،خواتین کو جائداد میں حصہ دلوانا ،منرل واٹر کمپنیوں پر ٹیکس ، اور اس کے علاوہ کئی ایسے احکامات جاری کیے جن سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچا ۔

کسی بھی اسلامی ملک میں حضرت عمرؓجیسی حکومت کی ضرورت ہے۔نڈر، بنا مصلحت انصاف کرنے والاجج  ملا تو پاکستان ترقی کرے گا، لاہورمیں پانی 400 فٹ نیچے جاچکا ہے، کوئٹہ میں زیرزمین پانی 1500 فٹ پرملتا ہے، آئندہ نسلوں کوبچانے کے لیے عشق اورہمت ہی درکارہے، آج پانی جتنا بچائیں اتناہی اہم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 40 سال سے ڈیم نہیں بنے، کیا یہ مجرمانہ غفلت نہیں، سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے سندھ ہمارا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کی ہمیں کوئی پروا نہیں، ڈیم کی تعمیرپاکستان میں ایک تحریک بن چکی ہے، 7ہزارروپے پنشن لینے والا ڈیم کے لیے ایک لاکھ روپے چندہ لےکرآیا۔حتیٰ کہ سکھ برادری بھی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے سکھوں نے کینیڈا سے ڈیم فنڈ کے لیے 50 ہزار دالر کا عطیہ بھیجا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *