100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا منصوبہ پورا کر لیا ،ریلوے مزید ترقی کرے گا ،شیخ رشید



News Desk

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 100 دن میں 10 نئی ٹرینیں چلا کر ایک سنگ میل عبور لیا ہے ۔اگلے ماہ کی 25 تاریخ کو مزید دو نئی ٹرینوں کا افتتاح ہونے جا رہا ہے ۔ریلوے ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں گوالمنڈی گرلز کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کے قریب تمام اسکولوں کی کراسنگ بند کر دیں گے۔ ریلوے ٹریکس کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کر کے ہی ٹریک کو کلیئر کیا جا سکتا ہے جب کہ ہماری کوشش ہے کہ نالہ لئی کے اطراف بھی ریلوے سروس شروع کی جائے۔

لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دنیا میں علم صرف کتابوں میں نہیں ہوتا، راولپنڈی نےبڑے بڑے نام  پیدا کیے۔ بچوں کی تعلیم میں راولپنڈی کا پہلا نمبر ہے جب میں نے سیاست شروع کی تو طالبات کی تعلیم میں راولپنڈی کا 27 واں نمبر تھا جو آج پہلے نمبر پر آچکا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک کے قریب تمام اسکولوں کی کراسنگ بند کر دیں گے۔ ریلوے ٹریکس کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کر کے ہی ٹریک کو کلیئر کیا جا سکتا ہے جب کہ ہماری کوشش ہے کہ نالہ لئی کے اطراف بھی ریلوے سروس شروع کی جائے۔

کراچی سے راولپنڈی و پشاورتک نیاڈبل ٹریک لگانے جا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سےبات کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کشمیرمیں بہت ظلم ہورہاہے،بھارت وہاں قبرستان آباد کر رہا ہے۔وزیرریلوے کا کرتارپوربارڈر کے افتتاح سے متعلق کہنا تھا کہ سکھوں کی زیادہ ترعبادت گاہیں پاکستان میں ہیں، ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے، سکھوں کی تمام عبادت گاہوں کےقریب فائیواسٹارہوٹل بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *