کرتار پور راہداری کھلنے سے 12 کروڑ سکھوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، نوجوت سنگھ سدھو

News Desk

بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور بارڈر کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہےنوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے بعد پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتار پور بارڈر راہداری کھلنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا خوشیاں ہی خوشیاں ہوں دامن میں جس کے ، وہ کیوں نہ خوشی سے دیوانہ ہو۔

میں اپنا بیتا ہوا دور دیکھنے آیا ہوں وزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں  نے تین مہینے پہلے یہ بیج بویا تھا جو آج پودا بن گیا ہے۔ 73 سالوں کے انتظار کے بعد یہ گھڑی دیکھنے کو ملی ہے آج دو ملکوں کی نفرت ڈھیر ہوگئی۔آج 12 کروڑ سکھوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے س موقع پر انہوں نے پنجابی زبا ن میں شاعری بھی سنائی اور ا س میں لاہور شہر اور اپنے دوست وزیراعظم عمران خان کی بھی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ محبت کا پیغام لے کر اپنے دوست کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذہب کو حکمرانی کی عینک سے نہیں دیکھنا چاہیے دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ کسی پیروکار کو اس کے مذہبی مقام پر جانے اور عبادت سے روکا جائے۔

پاک بھارت کرکٹ کےحوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلوکار ،کرکٹر دونوں ممالک کو جوڑتے ہیں دونوں طرف ایک دوسرے کے محبت کرنے والے بستےہیں انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے دونوں ممالک کی عوام میں تعلقات فروغ پائیں اور اگر یہ راستے کھل گئے تو 6 ماہ میں 60 سال کی خوشحالی مل جائے گی90 فیصد بھارتی پاک بھارت کرکٹ میچز کے منتظر ہیں، فنکاروں کو دونوں ممالک میں جاکر کام کرنا چاہیے، فنکاروں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری اچھی بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *