سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی گرفتاری کا امکان

News Desk

قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر برائے دفاع اور سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔


نیب کی تفتیشی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام مالم جبہ کی لیز سکینڈل کی تحقیقات کے بعد پرویز خٹک کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست کر دی ہے۔


مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں نیب تفتیشی ٹیم نے سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش نیب کی ایگزیکٹیو کونسل کو بھجوائی ہے۔


نیب نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی ممکنہ شریک ملزم قرار دیا ہے

ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لئے ہیں.اسی باعث نیب کی تفتیشی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ موجودہ وزیر دفاع اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔ جبکہ نیب کی جانب سے ریفرنس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی شریک ملزم بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست کا جائزہ لینے کے بعد نیب ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔ ریفرنس دائر ہونے کی صورت میں پرویز خٹک کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔نیب ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *