پی ٹی اے کا یکم دسمبر سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ



News Desk

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم دسمبر سے موبائل فون تصدیقی نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں۔پی ٹی اے کے مطابق بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کرا کے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں رواں برس  یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔

پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ناصرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

اس سے قبلپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی ہدایت کے بعد منسوخ کردی گئی تھی ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم دسمبر سے قبل پاکستانی نیٹ ورک پر موجود موبائل کام کرتے رہیں گے جبکہ 31 دسمبر تک مارکیٹ میں موجود موبائل فون کے اسٹاک کو رجسٹرڈ کروایا جاسکے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *