چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیم فنڈ اکٹھا کرنےکابرطانیہ کا دورہ مکمل کر وطن واپس پہنچ گئے

News Desk

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔چیف جسٹس پاکستان قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کی پرواز 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچے۔

چیف جسٹس وطن پہنچنے کے بعد آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیس آج سماعت کےلئے مقرر کیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار 20 نومبر کو نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کی۔لندن میں مختلف تقاریب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انھیں کچھ ‘بڑوں’ سے توقع تھی مگر انہوں نے ڈیم فنڈ میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالا، لیکن وہ اربوں روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں سے حساب لیں گے، جس کے بعد ڈیم فنڈ کے لیے مزید چندے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مجھے اوور سیز پاکستانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ڈیم فنڈ میں لاکھوں پاونڈز کے عطیات دیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *