الیکشن کمیشن کا تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو طلبی کا نوٹس



News Desk

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
کمیشن نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی کے امیر 5 دسمبر کو پیش ہوں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلاہور کو نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل حکومت نے تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا تھا ۔اس کریک ڈاون کے دوران سب سے پہلے مولانا خادم رضوی سمیت اشرف آصف جلالی اور پیر افضل قادری کو گرفتارکیا گیا تھا۔

مولانا خادم رضوی کے بیٹے نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی شام کو تحریک لیبک کی تمام تر ضلعی قیادت کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے ہزاروں کارکنان کو بھی گرفتار کر  لیا تھا۔جس کے بعد مختلف علاقوں میں مزاحمت اور توڑ پھوڑ کے چھوٹے موٹے واقعات سامنے آئے تاہم بڑے پیمانے پر احتجاج نہ ہو سکا ۔اس سارے معاملے میں انتظامیہ نے بہترین کردار ادا کرتے ہوئے اس سارے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا۔

ایک جانب تحریک لبیک کی تمام تر قیادت نظر بند ہے تو دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کے امیر خادم رضوی کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر کی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی کے امیر 5 دسمبر کو پیش ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *