بھارتی آرمی چیف کا بے معنی بیان مسترد ، نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا،شاہ محمود قریشی



News Desk

ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان ایک نظریئے کے تحت وجود میں آیا، بھارتی آرمی چیف کا بیان بے معنی ہیں ، پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت ہے، کسی کےبیان سے نظریہ نہیں بدل سکتا۔ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں کرتاپور راہداری کھولنے پر دنیا بھر میں ہمیں پذیرائی ملی ، بھارتی حکومت کا شکر گزارہوں، انہوں نےاقدام پررضامندی ظاہرکی، بھارتی حکومت نے کابینہ کا اجلاس بلایااور راہداری منصوبے کی منظوری دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ منشور میں شامل ہے، دیگر جماعتوں کا تعاون حاصل کرینگے، کچھ رکاوٹیں اور آئینی ترامیم ہے، آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے پاس اکثریت نہیں، اگلے سال سے جنوبی پنجاب کیلئے سالانہ فنڈ بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ڈالر کی قدر کو پہلے مصنوعی طریقے سے روکا گیا، برآمدات بڑھنے سے فارن ریزیو میں اضافہ ہوگا، مشکلات ہے، ہم مقابلہ کر رہے ہیں۔کچھ قانونی مشکلات ہیں، ہمیں معاملے پر دوسری اپوزیشن جماعتوں کی حمایت چاہیے، گراپوزیشن ایسا ہی چاہتی ہے تو وہ ہمارےساتھ آئے۔

ہماری کوشش ہو گی کہ غریب عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے ، عدلیہ آزاد ہے اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق کچھ انکشافات کیے، کرپشن میں کمی کی جائے گی اور لوٹا ہوا مال واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا حکومت پہلے روز سے کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے، بیرون ملک سے رقوم واپسی کیلئے یونٹ تشکیل دیا گیا ہے، تحریک انصاف نے بلا تفریق احتساب کی بات کی ہے۔تحریک انصاف نے ہمیشہ عدل و انصاف اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *