پیپلز پارٹی نے سیاسی منشور آج سے 51 سال پہلے دیا بلاول ،بھٹو زرداری

News Desk

 51 سال پہلے لاہور میں نئی صبح کاآغاز ہوا تھا، شہید بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا اور پاکستان میں ایک نئی سیاسی فکر نے جنم لیا.پاکستان پیپلز پارٹی کے اصول ہمیشہ کی طرح آج بھی مضبوط ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں  پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کا مقابلہ غیر جمہوری قوتوں اور ان کے لاڈلوں سے رہا ہے لیکن ایک اور لاڈلہ میدان میں اتارا گیا ہے جو انوکھا لاڈلہ ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا تو پورا ملک اس کے حوالے کر دیا گیایہ ایسا لاڈلہ ہے جو چوری بھی کرتا ہے اور سینہ زوری بھی کرتا ہے لیکن اس لاڈلے کا نتیجہ بھی پہلے لاڈلوں سے مختلف نہیں ہو گا، یہ لاڈلہ دن کو کچھ رات کو کچھ کہتا ہے، اپنی باتوں سے مکر جاتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ یوٹرن کے بغیر لیڈر نہیں بن سکتا۔

قیادت سیکھنی ہے تو شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے سیکھیں. دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہمارے شہید اور یہ غازی ہمارے غازی ہیں۔دوست ممالک میں پاکستان کے خلاف شک و شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں،۔مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا گیا۔ عمران خان نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی، چند وزارتوں کے لیے جنوبی پنجاب کا سہانا خواب بیچ دیا گیا۔ حکومت نے عوام کی سادگی کے ساتھ کھیلنے کا ڈرامہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *