اگر میں صدارتی اختیارات استعمال نہ کرتا تو آج دانتوں کے ڈاکٹر اور پکوڑے بیچنے والے صدر نہ ہوتے ، آصف علی زرداری

News Desk

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زردار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں یہ حکومت کو نہیں چلا سکتے ان سے ملک نہیں سنبھالا جائے گا ۔عمران خان کو سیاسی معاملات کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے موجودہ حکومت نے جھوٹے وعدے کیے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرسکےگی، ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےجنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا تھا، اب یہ پنجاب کابجٹ کیوں تقسیم نہیں کرتے؟ پی پی رہنما نے کہا کہ آپ کو سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھرجانا پڑے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کوحقوق دیئے اور یہ سمجھتےہیں 18 ویں ترمیم اپنے فائدے کےلیےکی، میں نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل کیے۔اگر میں صدارتی اختیارات منتقل نہ کرتا تو آج پکوڑے بیچنے والے اور دانتوں کے ڈاکٹر صدر نہ بن سکتے۔مسائل ہمارے دورحکومت میں بھی تھے لیکن ہم نےمسائل کا حل نکالا  کیا، ہم نے جیلوں میں سیاسی مخالفین رکھےنہ کسی کےاحتساب کا سوچا،پیپلزپارٹی کےدورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔اللہ ہمیں پھر موقع دے گا، عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *