سندھی ثقافت کا ٹوپی اجرک ڈے آج پرجوش طریقے سے منایا جائے گا



News Desk

صوبہ سندھ کے باسیوں کی پہچان سندھی ٹوپی اور روائتی اجرک کا دن آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ صوبہ سندھ کے لوگ یہاں آنے  والے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ  دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ نوجوان، بزرگ اور خواتین سندھ بھر میں سندھی ثقافت کے دن کو زندہ دلی کے ساتھ اتوار کے روز مناتے نظر آئے۔صدیوں پرانی تاریخ رکھنے والے صوبہ سندھ کی سرزمین ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔

سندھ کی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے ہرسال سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔سندھی ٹوپی اور اجرک کا یہ ثقافتی دن یہ دن نہ صرف سندھ کے گاؤں، دیہات اور شہری علاقوں میں بلکہ کراچی میں بھی بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔اس دن جگہ جگہ اسٹالز لگائے جاتے ہیں جبکہ اسکولوں اور کالجوں میں تقریبات ہوتی ہیں۔طلبہ و طالبات بھی ثقافت کے رنگوں کو نمایاں کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں اور سندھی گیت گا کر اس دن کو مناتے ہیں ۔سندھ کے اس ثقافتی دن کی وجہ سے سندھی ٹوپی اور اجرک بنانے والے کاریگروں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ اس کام سے جڑے مزدورو بھی مستفید ہوتے ہیں اس دن لوگ اپنے عزیز واقارب اور دوست احباب کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیتے ہیں مختلف شہروں میں اس ثقافتی دن کے موقع پر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں ۔

ہزاروں سالہ تہذیب سے اظہار محبت اور یکجہتی کے لیے سرکاری ،غیر سرکاری اور کراچی میں مختلف ممالک کے قونصیلٹ میں سندھ کلچرل ڈے کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جہاں غیر ملکیوں کو تحفے میں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں آج سندھ بھر میں مختلف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ہر عمر کے لوگ سندھ کے اس روائتی کلچر کو پرجوش انداز سے منا رہے ہیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *