پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان

News Desk

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دوروں کا مثبت ردعمل ملا ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو ہرممکن سہولت دے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملائیشا میں بہت سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے سہولیات پیدا کر رہے ہیں ۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں اتنی زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں گے۔سوزوکی ، کوک ، فینٹم اور پیپسی جیسی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کر رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ہم  بہتر اقدامات کر رہیں ہیں ، صنعت کی بحالی ملکی معیشت میں بہتری لائے گی۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں، روپے کی قدرمیں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلیے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے، 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا، جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہماری گورنمنٹ کی پلاننگ یکسر بدلنے والی ہےپاکستان کا حلال گوشت کی مارکیٹ میں کوئی حصہ نہیں جبکہ اس کی مارکیٹ 2 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے1970 کی دہائی میں شروع ہونے والی پالیسی کے نتیجے میں ملک تنزلی کی طرف گامزن ہوا اور اس کے ثمرات آج بیوروکراور سیاسی جماعت کے سرمایہ کاروں سے عدوات کی صورت میں نظر آتے ہیں۔اب حالات بدل رہے ہیں اور  ایگزون کمپنی 27سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔ہم منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے سخت قوانین متعارف کروا رہے ہیں اب اب منی لانڈرنگ کا کوئی ملزم نہیں بچ سکے گا ۔لوگ کٹوں اور مرغیوں والی بات پر میرا مذاق اڑا رہے ہیں مگر اس کے نتائج بہت مثبت ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *