کٹوں اور مرغیوں کی بات لوگوں کو عجیب لگی مگر یہ معشیت پر بڑا اثر ڈالے گی.‎

News Desk

وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہاتی خواتین مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔
انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیاں اور انڈے فراہم کرے گی جس سے وہ اپنا پولٹری کا کاروبار کر سکیں گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی آزمائش ہوچکی ہے۔حکومت دیہاتی خواتین کو مرغیوں کے لیے غذائی انجیکشنز بھی فراہم کرے گی تاکہ مرغیاں جلد صحت مند ہوسکیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے منی لانڈرنگ روکنے کا قانون لارہے ہیں۔ کٹوں اور مرغیوں کی بات لوگوں کو عجیب لگی مگر یہ معشیت پر بڑا اثر ڈالے گی.
وزیراعظم عمران خان نے مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے معیشت کی بہتری کی اپنی تجویز پر تنقید کے جواب میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں لیکن جب ولایتی یہی بات کریں تو وہ شاندار کہلاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے غربت سے نمٹنے کے لیے مرغیاں پالو اور غربت مٹاؤ نامی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت برکینا فاسو اور نائیجیریا سمیت مغربی افریقی ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جانے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حلال گوشت کی 2ہزار ارب ڈالر کی منڈی ہے جس میں ہماری کوئی حصہ ہی نہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ سرمایہ کار پیسہ بنا رہے ہیں یا پیسہ لا رہے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے۔ صنعت کی بحالی ملکی معیشت میں بہتری لائے گی۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچپسی بڑھ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب ڈالر تھا۔جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مشکل حالات سے نکلنے کیلئے چار بنیادی اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کا مثبت ردعمل ملا ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو ہرممکن سہولت دے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ملائیشیا میں بہت سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
منی لانڈرنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 10 ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہے ہم اس پر قانون لانے لگے ہیں منی لانڈرنگ کے خلاف ہم زبردست کریک ڈاون کرنے لگے ہیں۔

اگرچہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا یہ غربٹ مٹاؤ ماڈل ایک جیسا ہی معلوم ہوتا ہے لیکن عمران خان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بہت تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ حتیٰ کہ لوگوں نے اسے مرغی معیشت اور انڈہ اکانومی کا بھی نام دے ڈالا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *