مقبوضہ کشمیر کے بعد راجھستان میں بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے گونج اٹھے



News Desk

بھارتی ریاست راجھستان “پاکستان زندہ باد”کے نعروں سے گونج اٹھی۔راجھستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کی تقریر میں جب کرتار پور راہداری کا ذکر آیا تو جلسے کے حاضرین پاکستان کی خندہ پیشانی پر عش عش کر اٹھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔
اس موقع پرنوجوت سنگھ سدھو نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز تو باہر سے بن کر آرہی ہے بھارت میں کیا پکوڑے بنیں گے۔پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا۔

انڈین شہریوں کی پاکستان سے محبت، تعصب پسند بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور ماضی کی طرح اس بار بھی انہوں نے ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر زہر اگلنا شروع کر دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور اس سے محبت کی گونج نئی بات نہیں اس سے پہلے نئی دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی کے درو دیوار بھی ایسے ہی نظروں سے گونج اٹھے تھے۔اتر پردیش میں بھی پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے لیکن کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نکالنے میں ناکام رہا۔ اب تو بھارت کے اندر بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پہلے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خصوصی دعوت پر پاکستان آئے اور اپنےساتھ ڈھیروں پیار سمیٹ کر گئے۔ پھر پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے لئے کرتاپور راہداری کھول کر امن کی طرف قدم بڑھایا لیکن بھارت نے وزیر خارجہ کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی بلکہ اپنے دو وزیر بھیجنے پر اکتفا کیا۔

کرتاپور سرحد کھولنے کے پاکستانی اقدام کو دنیا بھر نے سراہا۔ اسی تقریب میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی مذاکرات کی دعوت دی۔ نوجوت سنگھ سدھو اس تقریب میں بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور پاکستان کے فیصلے کو لامحدود مواقع کا ذریعہ قرار دیا۔

جبکہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں لیکن جب بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت الگ الگ راگ الاپے تو امن کیسے آئے گا؟
پاکستان سے پیار کے ہر طرف نعروں کے بعد مودی سرکار کو ضرور امن کے لئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *