ملک میں قبل از وقت انتخابات اور آنے والے 10 دنوں میں وزارتوں میں تبدیلیوں کا امکان



News Desk

وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق سخت قانون لا رہے ہیں ہمیں تباہ حال معیشت ملی۔ڈالر کا بڑھنا یا کم ہونے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں بھارت کا نفرت پھیلانے کا منصوبہ روکنے کے لیے کرتارپور کھولا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں سیاسی، معاشی اور کرتارپور بارڈر سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔
وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہم منی لانڈرنگ پر سخت قانون لا رہے ہیں جس میں بڑے بڑے لوگ سامنے آئیں گے۔

تاہم ابھی بڑے بڑے لوگ نام سامنے آنے سے ڈر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنائیں گے۔ 
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرتارپور راہداری گوگلی نہیں ایک سیدھا سادہ فیصلہ ہے۔افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہیں۔

ہم نے بھارت کے نفرت پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنایا
وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا ایک لمبا مرحلہ ہے ہو سکتا ہے ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں آنے والے 10 دنوں میں وزارتوں میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تباہ حال معیشت ملی ڈالر کا بڑھنا یا کم ہونے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہیں دونوں حکومتیں چاہیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنے یوٹرن کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ یوٹرن عظیم لوگ ہی لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *