سابق وزیراعظم نواز شریف پاکپتن دربار اراضی کیس میں آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے



News Desk

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکپتن دربار اراضی کیس میں آج سپریم کورٹ پیش ہوں گے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پاکپتن میں دربار اراضی کیس میں 1985 میں بطور وزیراعلیٰ ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔


گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کا جواب مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ خود آکر وضاحت دیں۔جس کے بعد گزشتہ روز نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔
رواں برس 2 جولائی کو عدالت عظمیٰ نے اس کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔


نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا۔ عدالت نے کیس میں نواز شریف کو بطور سابق وزیراعلٰی پنجاب سمری منظور کرنے پر وضاحت کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
جس کے بعد گزشتہ روز نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس کیس کی اب تک 14 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ 2015 میں پاکپتن دربار اراضی کیس کی آٹھ، 2016 میں چار جبکہ 2017 میں کوئی سماعت نہیں ہوئی۔


واضح رہے کہ نواز شریف پر 1985 میں بطور وزیراعلیٰ اوقاف کی زمین واپسی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا الزام ہے۔جس پر عدالت عظمیٰ نے 2015 میں پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *