عثمان ڈار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر



News Desk

وزیر اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو اپنا معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان اور   عثمان ڈارکے درمیان ملاقات ھوئی جس کے بعد عثمان دار کو وزیر اعظم نے  اپنا  معاون برائے یوتھ افئیرز مقرر کر دیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لئے بہترین انتخاب ہیں جب کہ نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتا ہوں۔ نوجوانوں کو ایسی سہولیات دیں گے جو آج سے پہلے کسی نے نہیں دی ہوں گی۔

عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے، وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے،لیپ ٹاپ پر نہیں نوجوانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔یاد رہے کہ عثمان ڈار 2018 کے الیکشن میں نون لیگ کے خواجہ آصف سے الیکشن ہار گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *