پچیس دسمبرپاکستان ریلوے کی تاریخ میں اہم دن ثابت ہوگا

News Desk

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے، 40 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔ 100 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ 350 انجنوں کے لیے ٹریکنگ سسٹم ایک شہری نے گفٹ کیے ہیں۔ 25 دسمبر کو کراچی آؤں گا، ریلوے کے لیے تاریخی دن ہوگا۔25

دسمبر کوریلوےسےمتعلق اچھی خبر دیں گے۔ہم تین نئی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں، ہم نے  پہلی دفعہ آٹھ کروڑ ستر لاکھ کے ٹکٹ ایک ہی دن میں فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو ریلوے کمائی میں دو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نالہ لئی کا فیصلہ کر دیں تو کوشش ہو گی یہ ٹریک بھی بحال کر دیا جائے۔

سیاحوں کےلیے تین نئی سفاری ٹرینیں چلانےجا رہے ہیں، تین دسمبرتک کوچزتیارہوجائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست  کی ہے ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ اپ کر دیں گے۔ ۔ ننکانہ صاحب کو ڈیولپ کر رہے ہیں، سکھ بہت خوش ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے ملازم کوئی بھی ہو بغیر ٹکٹ پکڑا گیا تو نوکری سے برخاست کردوں گا۔

ویجی لینس شعبہ ختم کر دیا، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اور بھی شعبے ختم کریں گے۔ 51610 ٹکٹوں کی فروخت سے سالانہ آمدن میں اضافہ متوقع ہے، صرف ای ٹکٹنگ سے 20 کروڑ روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے۔آئندہ سالوں میں ریلوے کو مزید منافع بخش ادارہ بنائیں گے اور اگر ریلوے ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *