محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

News Desk

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 سال تک بڑی محنت سے قومی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کی، اس سفر میں ساتھ دینے والے پی سی بی اور ساتھی کرکٹرز کا شکریہ جنہوں نے  میری حوصلہ افزائی بھی کی اور غلطیوں کو معاف کیا،اپنی فیملی کا بھی شکر گزار ہوں، دیگر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا خواہاں ہوں۔یا د رہے کہ غیرقانونی باؤلنگ ایکشن اور خراب فارم کے باعث محمد حفیظ کا کیریئر خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ میں انہیں مسائل کا سامنا رہا اور حالیہ عرصے میں وہ وقتاً فوقتاً ٹیم سے ڈراپ ہوتے رہے۔

انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ 22 سال کی عمر میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں  دو جبکہ دوسری اننگز میں 50 رنز بنائے تھےمحمد حفیظ نے اپنے پندرہ سالہ کیریئر میں 55 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں وہ اب تک 37.95 کی اوسط سے 3644 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی سکور کی ہیں اور اپنی آف سپن بولنگ سے 53 وکٹیں بھی حاصل کیں۔محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ کے مقابلے میں محدود اوورز میں نسبتاً زیادہ کامیاب رہے ہیں۔203

ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انہوں نے 11 سنچریوں اور 34 نصف سنچریوں کی مدد سے 6153 رنز سکور کیے اور 137 وکٹیں بھی حاصل کیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد بھی محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن پھر ارباب اختیار اور سینئر کھلاڑیوں کے مشورے پر انہوں نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کھیل سے کنارہ کش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔حفیظ نے ابھی صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *