مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی تحقیقات مکمل ہونے کے قریب ہیں، شہر یار آفریدی



News Desk

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے داخلہ  شہریار آفریدی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بہت اچھے انسان تھے ان کی شہادت پر پوری قوم کو صدمہ پہنچا ہےہم تمام اداروں سے رابطے میں ہیں مولانا صاحب کا کے پی کے کے مدارس کی اصلاحات میں بہت بڑا کردار تھا تاریخ اس شخصیت کو کبی نہیں بھولے گی۔

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جدید ترین آلات سے جاری ہیں اور بہت جلد ان کے قاتل قانون کے کٹہرے میں ہوں گے قتل کی تحقیقات 90 فیصد مکمل ہو چکی ہیں مگر ابھی اسے شئیر نہیں کر سکتے ۔

قتل کی تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی کے لیے 5 کروڑ امداد کا اعلان کیا ہے، شہید افسر کے بھائی کو پولیس میں نوکری دی جائے گی۔

پولیس افسر طاہر داوڑ کی شہادت سے خاندان ہی نہیں جنوبی اور شمالی وزیرستان کا بھی نقصان ہوا، وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی جے آئی ٹی بنائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *