پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے‎

News Desk

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔عالمی برداری صحافیوں کے ذریعے پاکستان کا چہرہ دیکھ رہی ہے۔توقع ہے غیرملکی صحافی پاکستان کے امن واستحکام کو پوری دنیا میں اجاگر کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میڈیا کا پاکستان میں حقیقی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔پاکستان کے بہترتشخص سے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب استحکام کی طرف گامزن ہیں۔ کلیئرنس آپریشنزکے بعد صورتحال کومستحکم کیا جارہا ہے۔پاکستان کے بہترتشخص سے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔امن واستحکام غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ہم چاہتے ہیں جس طرح پاکستان میں امن قائم ہوا ہے اس طرح افغانستان میں بھی امن قائم ہو۔

پاک افغان سرحد اور ایل او سی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں سلامتی صورتحال بہتر ہوئی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پر امن پاکستان کے ساتھ افغانستان سمیت سرحدوں سے باہر بھی امن چاہتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *