بل گیٹس کا وزیر اعظم کو فون ، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

News Desk

وزیر اعظم عمران خان اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف امور پر 30 منٹ تک گفتگو ہوتی رہی۔تفصیلات کے مطابق  مائیکرو سافٹ کےبانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے بل گیٹس نےوزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ دونوں کے درمیان 30 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔

بل گیٹس نے پولیو خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے سماجی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی بل گیٹس نے پولیو خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے سماجی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان کستان کی معاشی صورتحال، غیرملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے اس موقع پر بل گیٹس کا پاکستان کے سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، بل گیٹس نے عمران خان کو پاکستان میں اقتدار میں آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان آنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان بھی آئیں گے بل گیٹس نے عمران خان کو پاکستان میں اقتدار میں آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان آنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان بھی آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *