بڑھتی آبادی اور پانی جیسے مسائل کے حل پر کبھی توجہ نہیں دی گئی وزیر اعظم

News Desk

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی بالادستی ہو۔ ملک میں آبادی کا بڑھنا بڑا سیریس ایشو ہے، میں چیف جسٹس صاحب کا شکر گزار ہوں کیونکہ انہوں نے اس معاملے کو اٹھایا، جو چیف جسٹس نے کام کیے وہ جمہوری حکومتوں کو کرنے چاہیں تھے۔

اسلام آباد میں بڑھتی آبادی پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، ملک کی آبادی بہت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور درخت کم ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں بچوں کو ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی دینا ہوگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں قانون کی بالادستی لازم و ملزوم ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے سب سے بہترین دور کا آغاز ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتیں صرف پانچ برس کی منصوبہ بندی کرتی رہیں۔ آج سے قبل کبھی کسی نے نہیں سوچا کے وزیراعظم بھی قانون کے تابع ہے۔ پاکستان7 واں ملک ہے، جو گلوبل وارمنگ سے متاثر ہوگا، آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے، ہم نے تیزی سےاپنےجنگلات ختم کئے، تمام وزرائےاعلیٰ اس ایشوپرآن بورڈہیں، آبادی کنٹرول کرنےمیں علماحضرات کا بھی اہم کردارہے۔سیمینار میں وزیر اعظم عمران خان، مولانا طارق جمعیل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات بھی شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *