قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

News Desk

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر   یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ماضی کے تمام ریکارڈ پاش پاش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کردی اور تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپینر کلیری گریمیٹ نے 82 سال قبل 1936 میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14وکٹیں لے سابق کپتان اور موجود وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا 36سال پرانا قومی ریکارڈ برابر کردیا جنہوں نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 116رنز کے عوض 14وکٹیں لی تھیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں روی چندر ایشون تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارمانہ 37ویں میچ میں انجام دیا تھا۔یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں کیوی بلے باز ولیم سمر ویلے کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے یہ سنگِ میل عبور کیا۔یاسر شاہ کی اس شاندار کارکردگی پر پوری قوم نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *