چیف جسٹس آف پاکستان کا سوشل میـڈیا پر کوئی اکونٹ نہیں ، ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان

News Desk

 ترجمان سپریم کورٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں اور چیف جسٹس کے نام سے ٹوئٹر اکاونٹ جعلی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو جعلی اکاؤنٹس پر کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے نام سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ جعلی ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے فوراً جعلی اکاؤنٹس بند کرے۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *