49 سال بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہوم سیریز میں شکست دے دی



News Desk

نیوزی لینڈ نے ابوظہبی میں تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو شکست دے دی ۔ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز کی ٹیم نے 26 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔37 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب ولیم سومرو ولے یاسر شاہ کے ٹیسٹ کریئرکا 200واں شکار بنے۔ یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں حاصل کر کے 82سالہ پرانا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔60

کے مجموعی اسکور پر کیویز کی چوتھی وکٹ راس ٹیلز کی گری جس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ہنری نیکولس کے درمیان شراکت نے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔پاکستانی بولرز کی محنت ایک مرتبہ پھر فیلڈرز کی ناقص کارکردگی کے باعث ضائع ہوئی۔ یاسر شاہ نے 80 اور 106 کے اسکور پر ولیم سن کا کیچ ڈراپ کردیا۔یسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 280 رنز کا ہدف قومی ٹیم کے لیے درد سر بن گیا۔ گرین کیپس  کے ٹاپ آرڈر بلے باز کیوی بالرز کےسامنے نہ جم سکے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے، چار کھلاڑی دہرا عندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے محمد حفیظ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو سابقہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی پانچ، حارث سہیل نو، امام الحق 22 اور اسد شفیق بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز سات وکٹوں کے نقصان کے بعد 353 پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

میچ کے آخری روز کیویز نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے، آخری روز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔گزشتہ روز سنچری مکمل کرنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن 139 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ ہنری نکولس 126 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔49 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کسی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *