وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کو وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش۔

News Desk

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کے ساتھ 4 میٹنگز ہوئیں وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔جبکہ پیرکو تمام وزراء اپنی رپورٹ دیں گے جس میں ریلوے نمبر ون ہوگا
فواد چوہدری سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ لندن میں 8 روز سے پکنک پر ہیں میں نے ان سے کہا ہے کہ لندن سے واپس آ جائیں۔وزیراعظم کی جانب سے وزارت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ میں کہوں گا لویو تھینک یو ویری مچ۔

بعد ازاں اپنے بیان کی وضاحت میں شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری بہترین وزیر اطلاعات ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری انتھک محنتی ہےکوئی سوچے بھی نہیں کہ میں ان کے خلاف ہوں۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ میں فواد کی جگہ لے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا اُدھر کی ادھر ہو سکتی ہے لیکن میں وزیر اطلاعات بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں بطور ممبر قومی اسمبلی پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا لیکن یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے کہ اس وزارت کے لیے کون زیادہ موزوں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وزیر ہوں ایڈورٹائزنگ لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *