انصاف کیے بغیر ترقی ناممکن ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

News Desk

انصاف کیے بغیر ترقی ناممکن ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثارچیف جسٹس آف پاکستان  میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ  یہ عمارت  انصاف کا مرکز بنے گی، عوام کو بہتر انصاف میسر آسکے گا، ججز کسی مفاد کے بغیر قوم کو انصاف فراہم کریں، انصاف کسی قوم کے لئے بہت ضروری ہے، انصاف کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔انصاف ہو گا تو ملک وقوم ترقی کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہصرف عمارت بناناضروری نہیں، ہمارامقصد معاشرےمیں عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، یہ ایک ایسی عمارت ہوگی جہاں لوگوں کو فوری انصاف مہیا ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شرکاء سے خطاب کیا اور کوئٹہ رجسٹری کے منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، خدا سے دعا ہے کہ یہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ انصاف کسی بھی معاشرے کیلیے انتہائی ضروری ہے، سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پہلے روز دس کیسز کی سماعت بھی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *