سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس: سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش۔‎



News Desk

آج بینکنگ کورٹ کراچی میں سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی آصف زرداری، فریال تالپور، نمرمجید ودیگر نے عدالت میں حاضری لگائی اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 21دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور،نمر مجید اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
کمرہ عدالت میں آصف زرداری کے قریب جیالوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی جس پر عدالت نے غیر متعلقہ افراد کو پیچھے جانے کا حکم دیا۔کمرہ عدالت میں آصف زرداری نے نمر مجید سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آج پانچویں دفعہ آصف زرداری اور ان کی بہن عدالت میں پیش ہوئے لیکن عمران خان کے خلاف بھی نیب کا کیس ہے اور انہیں اس سے استثنیٰ حاصل ہے جب کہ عیلمہ خان بھی کہیں پیش نہیں ہوتیں۔

واضح رہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاونٹس کا کیس مزید سے مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
عدالت نے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *