نیب نے 13دسمبر کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

News Desk

     قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپور  کے بعد  بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کر لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمعرات 13دسمبرکو نیب اسلام آباد میں پیش ہونےکا نوٹس مل گیا۔

نیب میں طلبی کا نوٹس 1989ء میں قائم کمپنی میں شراکت دار کے طور پر جاری کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پاک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمپنی 1989ء میں قائم کی گئی جب بلاول بھٹو زرداری ایک سال کے تھے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری  کی جگہ فاروق ایچ نائیک کے بطور وکیل پیش ہونے کا امکان ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے نیب نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *