پی ٹی آئی گذشتہ حکومت سے بہتر سوچ لے کر آئی ہے ،وزیراعظم

News Desk

   وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہم  کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ہماری حکومت کی سوچ سابقہ حکومتوں کی سوچ سے مختلف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ  نے وزیر اعظم کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 گورنرہاؤس میں وزیرعظم کو امن وامان کی صورتحال، تجاوزات آپریشن  پر بریف کیاگیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے وفاق  کی جانب سےفنڈز نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔ انہوں نے عمران خان کو ٹاسک فورس پرپیپلزپارٹی کے تحفظات سےبھی آگاہ کیا۔وزیراعظم کی وزیراعلیٰ  سے ون آن ون ملاقات نہ ہوسکی جبکہ یہ ملاقات طے تھی۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ  پندرہ منٹ کے لیے  گورنرہاوس آئے اور چلے گئے۔  وزیراعلیٰ نے گورنر سندھ اور فیصل واوڈا کی موجودگی میں وزیر اعظم سےملاقات کی گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان نے اسٹاک ایکس چینج کےوفد سے بھی ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا، گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے۔ وفد نے وزیراعظم کو اسٹاک بروکرزاور اسٹاک مارکیٹ کےامور سے آگاہ کیا جبکہ مالیاتی استحکام کے لیے تجاویز بھی پیشکیں جن میں سے بیشتر کو منظورکر لیا گیا۔

 وفد نے حکومت کی مالیاتی پالیسیپر مکمل سپورٹ کی یقین دہانیکرائی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں۔ بیرون ممالک کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ملاقات میں ٹیکس بیس کوبڑھانے، اسٹاک مارکیٹس میں آئیٹی کے استعمال، غیر قانونی ادائیگیوں کی روک تھام پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم نے کراچی کی تاجر برادری سے ملاقات میں  یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم کاروباری لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ہم اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کے لیےاقدامات کر رہے ہیں ہم تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ۔ اس موقع پر تاجر برادری نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *