سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق گرفتار

News Desk

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس کے بعد نیب حکام نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔خواجہ برادران ضمانت میں توسیع کیلئے پانچویں بار لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کی ۔ لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ برادران کی عبوری ضمانت 11 دسمبر تک منظور کی تھی جو آج عدالت عالیہ نے کینسل کر دی اور خواجہ برادران کو پیرا گون ہاوسنگ سکیم میں نیب حکام نے گرفتار کر لیا ۔سابق وزیرریلوے اور ان کے بھائی نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اپنایا ہے کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں خدشہ ہے نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گرفتار کر کے گا۔

خواجہ برادارن نے استدعا کی ہے کہ عدالت قبل ازگرفتاری ضمانت منظوری کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔سابق وزیرریلوے اور ان کے بھائی نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اپنایا  کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں خدشہ ہے نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گرفتار کر کے گا۔

خواجہ برادارن نے استدعا کی ہے کہ عدالت قبل ازگرفتاری ضمانت منظوری کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چئیرمین  نیب کو انکوائریاں تبدیل کروانے کی درخواست پر جلد فیصلے کرنے کا حکم دے۔اس موقع پر عدالت عالیہ لاہور کے باہر نون لیگی کارکنان کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *