امریکی وزیر خارجہ ہماری نہیں اپنی فکر کریں ،اسد عمر

News Desk

پاکستانی وزیرخزانہ اسد عمر نے واضح کیا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائک پومپیو کو ہمارے لیے نہیں اپنے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں امریکہ چین کا سب سے بڑا مقروض ملک ہےچین کا امریکہ پر قرض13 کھرب ڈالرز کا ہے جب کہ پاکستان پر چین کا جو قرضہ ہے وہ مجموعی بیرونی قرضوں کا صرف دس فیصد ہے۔۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، سخت فیصلے پہلے سو دن میں ہی کرلیے ہیں، معیشت درست سمت میں ہے اور آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں میں آئی ایم ایف سے ہم نے 12 پروگرام لیے ہیں لیکن اس سے قبل تو کسی نے نہیں پوچھا کہ کس ملک اور کس ذرائع سے پاکستان نے کتنا قرض لے رکھا ہے؟ ہم نےاپنےملک کی معیشت کی بہتری کے لیے خود ہی کئی اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کی پابندیوں و شرائط کا انتظار نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کا ایک سینئرجاسوس  کلبھوشن یادیو پکڑا ہے جو ہندوستان کے لیے پاکستان میں جاسوسی کے فرائض سر انجام دے رہا تھااس نے ساری تفصیلات بتائی ہیں کہ کس طرح بھارت، بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں مداخلت کررہا ہے۔

لوچستان میں اسپانسر دہشت گردوں کی سرگرمیاں ہیں جو پاکستان کے باہر سے وسائل اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے اس کے ذریعے سی پیک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سنجیدہ کوششیں ہیں اور اس پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔

ہم نے پہلے100دنوں میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے، چین کی بیشترسرمایہ کاری نجی پاور پلانٹس کے لئے آئی جوشفاف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *